Major International Airport in Iran’s Tabriz Reopened After Suspension | Express News

Major International Airport in Iran’s Tabriz Reopened After Suspension | Express News



ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تبریز ایئرپورٹ پر پروازوں کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے ملک بھر کے تقریباً 20 دیگر ہوائی اڈے پہلے ہی اپنی سرگرمیاں بحال کر چکے ہیں، جبکہ تبریز ایئرپورٹ بھی آج سے دوبارہ فعال ہو گیا۔

ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان کے مطابق تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈا حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے مقامی میڈیا نے گزشتہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ تبریز پر حملوں کے دوران اس ہوائی اڈے کا رن وے اور کنٹرول ٹاور متاثر ہوا تھا۔



Source link

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ؛ حج 2026ء کے روح پرور مناظر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)