ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے


ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک کے تمام بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، جہاں دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

ملک کے تمام بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔ مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے ان اجتماعات میں علماء کرام اور خطباء نے عیدالاضحیٰ کی فضیلت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جب کہ نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

قربانی کا گوشت مستحق افراد، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ میں تقسیم کیا جائے گا۔ نمازِ عید کے موقع پر ملک بھر میں نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔

صفائی و ستھرائی کے حوالے سے میونسپل اداروں نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔ قربانی کی آلائشیں اور کچرا بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر رکھا جا سکے۔



Source link

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے | Express News
Major International Airport in Iran’s Tabriz Reopened After Suspension | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)