FIFA makes Iran a big offer regarding the Iranian team’s participation in the Football World Cup | Express News

FIFA makes Iran a big offer regarding the Iranian team’s participation in the Football World Cup | Express News



فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کی شرکت سے متعلق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہے، تاہم عالمی فٹبال تنظیم فیفا اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

فیفا حکام کے مطابق ایران کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ٹیم کی شرکت، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر بات چیت کی جا سکے۔

دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گا اور اپنے میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے گا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



Source link

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
دنانیر مبین کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)