ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ بھی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں مٹھی میں پارہ 44، میرپور خاص میں 42 اور حیدر آباد میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے باعث تھرپارکر میں کنوؤں کا پانی خشک ہوگیا تھر کی پہچان مور اور مویشیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے، مقامی افراد پانی کے حصول کے لیے کئی کئی میل تک سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اسی طرح بلوچستان کے جنوبی اضلاع بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں تربت میں درجہ حرارت 45 اور لسبیلہ 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بادل برسنے کی نوید سنا دی ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔











