28 ویں ترمیم سے متعلق مراد علی شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا | Express News

28 ویں ترمیم سے متعلق مراد علی شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا | Express News


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور حکومت کی کوشش ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

سیہون میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاق سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق کسی ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں، پیپلز پارٹی کی رضامندی کے بغیر اسمبلی سے کوئی ترمیم منظور نہیں ہو سکتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی منچھر جھیل کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ جھیل کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کی باتیں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں، پیپلزپارٹی سے اس بارے میں کسی نے بات نہیں کی، ہماری جماعت کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی نیا مسودہ یا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا۔ 

 

 





Source link

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ؛ حج 2026ء کے روح پرور مناظر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب کا دورہ؛ عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)