فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب کا دورہ؛ عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب کا دورہ؛ عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب کا دورہ؛ عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ژوب کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی دستوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور دن گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف فوجی دستوں کی غیر معمولی ہمت، غیر متزلزل عزم، آپریشنل تیاری اور مسلسل چوکسی کو سراہا۔

اس موقع پر سی ڈی ایف نے بھی دہشت گردی اور خطرات کے خلاف قوم کی حفاظت کے لیے جوانوں کی بے مثال شجاعت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔



Source link

28 ویں ترمیم سے متعلق مراد علی شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا | Express News
British man becomes world’s oldest wing walker at 98 | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)