یورپ کے بعد امریکا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، خطرناک ہیٹ ویو وارننگ جاری | Express News

یورپ کے بعد امریکا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، خطرناک ہیٹ ویو وارننگ جاری | Express News


واشنگٹن: یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کے بعد امریکا میں بھی شدید ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کئی روز تک برقرار رہے گی اور آئندہ جمعہ کو، جب امریکا میں یومِ آزادی کی طویل تعطیلات شروع ہوں گی، اس وقت ہیٹ ویو اپنے عروج پر ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منگل سے ہفتہ تک درجنوں شہروں میں روزانہ کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہونے یا پرانے ریکارڈ برابر ہونے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی امریکا میں سب سے جان لیوا موسمی خطرات میں شمار ہوتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال گرمی کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد بگولوں، سمندری طوفانوں اور آسمانی بجلی سے ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ مغربی امریکا کے وسیع علاقوں میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب یورپ بھی بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں مختلف ممالک میں ہیٹ ویو مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حالیہ رپورٹوں کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران یورپ میں 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں فرانس میں تقریباً ایک ہزار جبکہ اسپین میں 300 سے زائد اموات شامل ہیں۔

اٹلی میں بھی کئی شہروں کے لیے شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ فرانس، جرمنی اور اٹلی سمیت متعدد ممالک میں ریلوے اور دیگر ٹرانسپورٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط کے مقابلے میں تقریباً دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت تقریباً 15 کروڑ افراد شدید گرمی سے متاثر ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے باعث شدید گرمی کی لہریں اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بار اور زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں، جبکہ یورپ کا بنیادی ڈھانچہ اس درجے کی گرمی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔





Source link

امریکی کانگریس میں اسرائیل مخالف بڑا قدم، اربوں ڈالر کی فوجی امداد روکنے کی تجویز پیش | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)