کیا نیلم منیر کے گھر خوشخبری آنے والی ہے؟ وائرل ویڈیو نے ہلچل مچادی

کیا نیلم منیر کے گھر خوشخبری آنے والی ہے؟ وائرل ویڈیو نے ہلچل مچادی

کیا نیلم منیر کے گھر خوشخبری آنے والی ہے؟ وائرل ویڈیو نے ہلچل مچادی

اداکارہ کے ماں بننے سے متعلق وائرل ویڈیو پر مداحوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جہاں ان کی حالیہ تقریب سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ تقریب کے دوران انہوں نے فیتہ کاٹ کر افتتاحی رسم بھی ادا کی اور شرکا سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے نیلم منیر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تقریب کے دوران اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی جبکہ ان کی موجودگی کو شرکا نے خوب سراہا۔

وائرل ویڈیوز کے بعد مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے تاہم ان کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تاحال کوئی تصدیق موجود نہیں۔

Source link

باجوڑ میں آئی ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق | Express News
ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکا، وزیراعظم | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)