کراچی: باغ کورنگی پل پر ڈاکوؤں کی سرعام لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پل پر ٹریفک جام ہے اور اور دوسری جانب ڈاکو ہاتھوں میں کلانشکوف اٹھائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
شہر قائد میں باغ کورنگی پل پر گزشتہ شب ڈاکوؤں نے درجن سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پل پر ٹریفک جام ہے اور اور دوسری جانب 10 سے زائد ڈاکو ہاتھوں میں کلانشکوف اٹھائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
شہریوں کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات انجام دی ملزمان نے واردات کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
شاہ فیصل کالونی سے کورنگی
دس سے بارہ کلاشنکوف بردار ڈاکو لوگوں کو لوٹنے میں مصروف pic.twitter.com/07LsfWMd4c— RahilaMujahid (@RahilaMujahid) April 11, 2026
شہری کا کہنا ہے کہ باغ کورنگی پل پر ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں ملزمان ٹولی کی شکل میں پل پر آتے ہیں اور ٹریفک روک کر لوٹ مار کرتے ہیں۔
ملزمان نے شادی کی تقریب سے گھر جانے والی خواتین کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا ڈکیتی کی واردات کے بعد متاثرہ شہری سراپا احتجاج ہوگئے۔











