کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے؛ ویڈیو وائرل | Express News

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے؛ ویڈیو وائرل | Express News


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے اور جائے حادثہ کی جانب ایمبولینسوں کا جاتے دیکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک دھماکا کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہوا جو جو شہر کے چوتھے پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور ایک حساس علاقہ ہے۔

اس دھماکے کی نوعیت، وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان حکام نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کے مقام سے آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے گھنے دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ متعدد رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز شہر کے مختلف حصوں میں بھی سنی گئی۔

افغان میڈیا نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث متعدد فیول ٹینکرز بھی لپیٹ میں آگئے۔ اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی کہ دھماکا پہلے ہوا یا آگ لگنے کے بعد ٹینکروں میں دھماکے ہوئے۔

تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔ 

واضح رہے کہ طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں داعش خراسان ملکی سیکیورٹی اداروں، سرکاری عمارتوں اور امام بارگاہوں پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے۔

 





Source link

اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار; چار دوبارہ پکڑے گئے 10 کی تلاش جاری | Express News
Traffic lights and roads melting due to extreme heat in Europe | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)