پی سی بی چیئرمین آئی سی سی کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے

پی سی بی چیئرمین آئی سی سی کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے


پی سی بی چیئرمین آئی سی سی کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی آئی سی سی کی دعوت پر کولمبو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود ہیں۔ اعلیٰ حکام کی آمد کو پاک بھارت ٹاکرے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی کولمبو میں قیام کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں ٹیم کی کارکردگی، ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔



Source link

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت-امریکہ تجارتی ڈیل پر کسان تنظیمیں سراپا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)