پیٹرول پمپس پر اچانک رش کیوں بڑھا؟ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وجہ بتا دی

پیٹرول پمپس پر اچانک رش کیوں بڑھا؟ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وجہ بتا دی


پیٹرول پمپس پر اچانک رش کیوں بڑھا؟ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وجہ بتا دی

ملک بھر کے مختلف پٹرول پمپس پر غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم انڈسٹری کو سپلائی کے حوالے سے بعض مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث کئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیلرز کو مطلوبہ مقدار میں پیٹرول فراہم نہیں کیا۔

نعمان علی بٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے ڈیلرز کو نسبتاً بہتر مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں پی ایس او کے پٹرول پمپس پر زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف پٹرول پمپس پر غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آ رہا ہے اور شہری بڑی مقدار میں پیٹرول خرید رہے ہیں۔ ان کے مطابق ممکنہ قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے باعث لوگ پینک بائنگ کر رہے ہیں۔

وائس چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر پیٹرول ذخیرہ نہ کریں کیونکہ صورتحال قابو میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن اس معاملے میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے مفاد میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

نعمان علی بٹ نے امید ظاہر کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی سے متعلق مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور صورتحال معمول پر آ جائے گی۔



Source link

پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا بم گر گیا، لیوی میں 55 روپے فی لیٹر ہوشربا اضافہ
200 targets hit in Iran in last 72 hours, US CENTCOM says | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)