پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ | Express News

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ | Express News


ایس آئی ایف سی کی  پالیسیوں کے باعث پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران 3,444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔

نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 287,049 ہو گئی۔ 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل رہے، جن میں چین اور امریکا نمایاں ہیں۔

عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ معدنیات، تجارت اور آئی ٹی پر مرکوز رہی، جو پاکستان کے وسائل اور ابھرتی ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔

 مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں میں بی وائی ڈی،گوگل، آرامکو اور دیگر بڑی عالمی کمپنیوں سمیت 19 کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آئی ہیں۔

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ پاکستان میں بہتر ہوتے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی اور کاروباری مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔





Source link

پاک افغان کشیدگی، چین متحرک، نمائندہ کابل بھیج دیا | Express News
Suspect Arrested for Attempting to Rape a Married Woman | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)