ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، وزیراعظم کو خط | Express News

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، وزیراعظم کو خط | Express News



اسلام آباد:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔ خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔





Source link

ایران پر مزید تباہ کن حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے، امریکی وزیرخارجہ | Express News
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایف بی آر ترمیمی بل بحث کے بعد منظور | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)