ملک بھر میں ڈرون اور کوآڈ کاپٹرز کی پرواز پر فوری پابندی

ملک بھر میں ڈرون اور کوآڈ کاپٹرز کی پرواز پر فوری پابندی


ملک بھر میں ڈرون اور کوآڈ کاپٹرز کی پرواز پر فوری پابندی

پابندی کا اطلاق کمرشل اور نجی استعمال دونوں پر ہوگا،وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں ڈرون اور کوآڈ کاپٹرز کی آؤٹ ڈور پرواز پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ پابندی پورے ملک میں بغیر پائلٹ اڑنے والی مشینوں کی بیرونی پروازوں پر تاحکم ثانی نافذ رہے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں پر ہوگا۔

صوبوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

وزارت داخلہ نے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈرون اور کوآڈ کاپٹرز کی پرواز کو فوری طور پر روکا جائے اور اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حکام کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اس پابندی سے آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ

وزارت داخلہ کے حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں۔



Source link

Crack in Thalapathy’s Vijay marital life, wife files for divorce after 25 years | Express News
صدر ٹرمپ مذاکراتی عمل میں ایران کے رویے سے ناخوش | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)