مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس


مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، کیرولین لیوٹ

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز طریقے سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے اور پاکستانی بہترین ثالث ثابت ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

امریکا کی جانب سے سیز فائر میں توسیع کے سوال پر کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا نے سیز فائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو خط لکھا ہے جس میں ایران کو ہتھیار نہ دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر نے ٹرمپ کو جواب میں کہا ہے کہ چین ایران کو اسلحہ نہیں دے رہا ہے۔



Source link

کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار | Express News
افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)