فلائنگ کار سڑکوں پر آنے کو تیار؛ قیمت نے سب کو چونکا دیا

فلائنگ کار سڑکوں پر آنے کو تیار؛ قیمت نے سب کو چونکا دیا


فلائنگ کار سڑکوں پر آنے کو تیار؛ قیمت نے سب کو چونکا دیا

دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی پیداوار شروع

اڑنے والی گاڑیاں جو کبھی صرف سائنس فکشن فلموں اور ناولز تک محدود تھیں، اب حقیقت کا روپ دھارنے کے قریب ہیں۔ دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ کمرشل پیداوار شروع ہو چکی ہے، تاہم اس کی قیمت سن کر بیشتر افراد حیران رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی تیاری کا عملی آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت جدید ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی، الیف ماڈل اے نامی یہ الٹرا لائٹ فلائنگ کار 2026 کے آغاز میں صارفین کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے، گاڑی کی تیاری سلیکان ویلی میں قائم کمپنی کی فیکٹری میں کی جا رہی ہے، جہاں اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا جا رہا ہے۔

الیف ایرو ناٹکس کے مطابق یہ مکمل طور پر برقی گاڑی ہے جو عمودی اڑان بھرنے اور زمین پر اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کے باعث اسے شہری علاقوں میں ٹریفک کے مسائل کا ایک مؤثر حل قرار دیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ الیف ماڈل اے کو بوقتِ ضرورت عام گاڑی کی طرح سڑک پر بھی چلایا جا سکتا ہے، جس سے یہ کسی سائنس فکشن فلم کے منظر سے کم محسوس نہیں ہوتی۔

فلائنگ کار کی ابتدائی قیمت 3 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑی محدود تعداد میں منتخب صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس منفرد ایجاد میں عوامی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، جو اس ٹیکنالوجی کے مستقبل روشن ہونے کا عندیہ دیتے ہیں۔



Source link

چین کا صومالیہ کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان، علیحدگی پسندی مسترد
ثمینہ احمد نے ساس بہو کے موضوعات پر بننے والے ڈراموں کی حمایت کیوں کی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)