غزہ پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت

غزہ پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت


غزہ پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت

عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے

پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملہ کے شمال میں جِلجِلیا گاؤں کی جامع مسجد اور مزارعہ النوبانی گاؤں کی الفاروق مسجد پر ہونے والے حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر حملے نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات خطے میں عدم استحکام، تشدد اور انتہا پسندی کو بڑھا رہے ہیں اور امن کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مشترکہ بیان میں اسرائیلی حکومت کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے پر مجبور کرے۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت استثنیٰ نہیں ملنا چاہیے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اعلامیے میں فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ساتھ ہی دو ریاستی حل کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق واحد راستہ قرار دیا گیا۔



Source link

ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
World Cup 2026: Every team at the World Cup ranked after one game
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)