صدر اور وزیر اعظم کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کے لیے دعائے مغفرت کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور پروفیسر غمخوار حیات سمیت لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
صدرِ مملکت نے دونوں واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللّہ تعالیٰ سے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صدرِ پاکستان نے مجرموں کو فوری قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں شہید ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیراعظم نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی جب کہ وزیراعظم نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔










