صدرِ پاکستان چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

صدرِ پاکستان چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع


صدرِ پاکستان چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے منامہ ایئرپورٹ پر صدرِ پاکستان کا خیرمقدم کیا

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت منامہ پہنچ گئے، جہاں بحرینی قیادت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے منامہ ایئرپورٹ پر صدرِ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اور بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی موجود تھے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

صدرِ پاکستان کے اس دورے کو پاکستان اور بحرین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران صدرِ پاکستان منامہ میں اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی استقبالیہ سے خطاب بھی کریں گے، جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، معاشی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور دیں گے۔



Source link

ایرانی مظاہرین کے لیے جلد مدد پہنچنے والی ہے، صدر ٹرمپ
وارم اپ میچ، پاکستان انڈر 19 نے امریکا انڈر 19 کو 69 رنز سے شکست دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump tells BBC that King’s visit could repair relations with UK
Trump tells BBC that King’s visit could repair relations with UK
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)