شہباز شریف کی عاصم منیر سے ملاقات؛ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ

شہباز شریف کی عاصم منیر سے ملاقات؛ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ


شہباز شریف کی عاصم منیر سے ملاقات؛ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ

دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس دوران پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

معزز شخصیات نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

قیادت نے فریقین کے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقین کو پرامن مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا اور انہیں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین توجہ کی یقین دہانی کرائی۔



Source link

pakistan foreign reserves reach 21 billion dollars | Express News
ex governor punjab sardar zulfiqar khosa passed away | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newspaper headlines: ‘Falklands tell Trump to back off’ and ‘Harry does a Diana’
Newspaper headlines: ‘Falklands tell Trump to back off’ and ‘Harry does a Diana’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)