سلطان محمد گولڈن کے نئے ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن

سلطان محمد گولڈن کے نئے ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن


سلطان محمد گولڈن کے نئے ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن

انہوں نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کے چیلنجز کامیابی سے مکمل کیے

سلطان محمد گولڈن نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے، جس سے ملک کے لیے ایک اور تاریخی اعزاز حاصل ہوا۔

سلطان محمد گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دو شاندار گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کے چیلنجز کامیابی سے مکمل کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ صبا راشد نے ننچاکو کیٹیگری میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

سلطان محمد نے ریورس ڈرائیونگ کے دونوں منفرد چیلنجز میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے پیش کیے گئے تمام تکنیکی شواہد باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹس 20 فروری 2026 تک موصول ہونے کی توقع ہے، جن کی وصولی سلطان محمد گولڈن کی اس تاریخی کامیابی کو مزید مستحکم بنائے گی۔

سلطان محمد گولڈن کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے عزم، مہارت اور قومی وقار کی ایک روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔



Source link

9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2026 کی افتتاحی تقریب | Express News
PSL 11; Multan Sultans franchise auction date announced | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، 24 حلقوں کے لیے پولنگ جاری
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)