خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع | Express News

خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع | Express News


ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہوگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنے فضائی آپریشن کے نئے شیڈول تیار کر لیے ہیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے خلیجی ممالک کے لیے آنے اور جانے والی پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز، امارات ایئرلائن، سعودیہ، کویت ایئرویز اور عمان ایئر نے بھی پروازوں کی آمد و رفت کے نئے شیڈول مرتب کر لیے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ سے بھی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ بحال ہو چکا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے 27 پروازیں روانہ کی گئیں، جبکہ خلیجی ایئرلائنز نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزید برآں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ پروازوں کی روانگی مقررہ وقت پر یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لینڈنگ، ٹیک آف، پارکنگ اور فیولنگ سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔





Source link

پاکستان کا ثقافتی ورثہ ہمہ جہت تہذیب سے مالا مال ہے، وزیر اعظم | Express News
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، خطے میں مسائل کے پرامن حل پر زور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)