جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

سوشل میڈیا پردکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازعہ سے نہیں بلکہ یہ 2025 کی ہے، بی بی سی

آپریشن غضب للحق جاری ہے جب کہ جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا ہے۔

بلااشتعال جارحیت  کے جواب میں پاک فوج کے مؤثر ردعمل آنے پر افغان طالبان رجیم جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے لگی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ ’’بی بی سی‘‘ افغان طالبان کے اس جھوٹے دعوے کوعالمی سطح پر سامنے لے آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کو دکھاکر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

بی بی سی نے بتایا کہ حقیقت میں سوشل میڈیا پردکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازعہ سے نہیں بلکہ یہ 2025 کی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد افغان طالبان   سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈہ کے ذریعے ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ حقیقت میں یہ تصویر 2025 کی ہے جس میں ایک تربیتی طیارے کا ملبہ نظر آرہا ہے جس کا پاک افغان حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

Source link

الحمداللہ، رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں؛ ایرانی وزیر خارجہ | Express News
اسرائیل اور امریکا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)