بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی | Express News

بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی | Express News


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان شاندار مقابلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے خلاف کھیلنے والے وننگ کمبینشن کو بھارت کے خلاف میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، سلمان آغا، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی ، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ میچ سے قبل اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کرے گی، فخر زمان کو میدان میں نہ اُتارنے کا فیصلہ طے پایا ہے۔

خواجہ نافع اور سلمان مرزا کے شامل ہونے کے بارے میں حتمی فیصلہ پچ کے حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔ اگر سلمان مرزا کو میدان میں اُتارا گیا تو فہیم اشرف ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں، جبکہ شاہین آفریدی کی شمولیت یقینی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھیشک شرما کے خلاف عثمان طارق کو نئی گیند کروانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔





Source link

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری | Express News
پاک بھارت میچ سے قبل کولمبو اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)