بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان


بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیر بنگال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیر بنگال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں دونوں ٹیمیں اہم مقابلوں میں مدِمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای ٹور منسوخ کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت بدستور جاری رکھیں گے۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ کا انتخاب حالیہ کارکردگی اور میزبان کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم انتظامیہ کو سیریز میں بہتر نتائج کی امید ہے۔



Source link

World Cup Qualifier Round; National Hockey Team Defeats Austria in Third Match | Express News
saudi air flight peshawar cancel pia daily flights for uae | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)