ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا اعلان کردیا


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا اعلان کردیا

پاکستان میں اسوقت ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک  کیئر سسٹم ہے، سید مصطفیٰ کمال

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال نے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم قائم خانی کو متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا انچارج نامزد کردیا ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی پاکستانیوں کو مریض بننے سے بچانے کے لیے کام کرئے گی دنیا میں ہیلتھ کیئر کا مطلب  صرف زندہ رہنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسوقت ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک  کیئر سسٹم ہے 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے ہوتی ہیں ہیلتھ کیئر ہسپتال سے باہر شروع ہوتا ہے۔

 مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 62 لاکھ نفوس کا اضافہ ہورہا ہے ہر سال پیدا ہونے والے 62 لاکھ میں سے اگر 2 فیصد بھی بیمار ہوتے ہیں تو پاکستان کا صحت کا نظام یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی میں ڈاکٹر افضال احمد، فرید الدین، عدنان، ابرار احمد، انتھونی سیموئیل، تحسین، کاشف بالم، معیز خان شامل ہیں۔



Source link

Pak India Women T20 | Express News
we are ready and our figures are on trigger, iran commander | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Teacher guilty of abusing and murdering adopted baby boy
Teacher guilty of abusing and murdering adopted baby boy
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)