ایمان مزاری کیس: یورپی یونین نمائندے کو دوسرے روز بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا | Express News

ایمان مزاری کیس: یورپی یونین نمائندے کو دوسرے روز بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا | Express News


اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد  سماعت کے لئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کر رہے ہیں دوسرے فریق کو سن لیتے ہیں۔ عدالتی کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے آنے والے یورپی یونین کے نمائندے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے متفرق درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کر رہے ہیں دوسر فریق کو سن لیتے ہیں۔

 ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ کے وکیل فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ کیس پیر کو سماعت کیلئے رکھ لیں، جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ پیر کو عید سے پہلے آخری ورکنگ ڈے ہے اُس دن نہیں رکھ سکتے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ پیر کو رکھ دیں اور دوسرا فریق آ کر التواء مانگتا ہے تو ہم اعتراض نہیں کرینگے، جسٹس اعظم خان نے کہا کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کیس رکھ رہے ہیں، اب آپ کی قسمت ہی ایسی ہے میں کیا کروں؟۔

ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دونوں وکلاء ہماری بار کے معزز ممبران ہیں، کیس پیر کیلئے رکھ لیں، جسٹس اعظم خان نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں کہ پیر کو ہمارے پاس کیا کیسز ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ عید کے بعد پہلا ورکنگ ڈے ہی رکھ دیں، عدالت نے اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

دوسری طرف سماعت سے قبل یورپی یونین کا نمائندہ گزشتہ روز اور آج بھی کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے ہائیکورٹ آیا، ذرائع نے بتایا کہ یورپی یونین کے نمائندہ کو دونوں دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین کے نمائندہ کو گزشتہ روز اور آج بھی ہائیکورٹ کے گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔





Source link

میناب اسکول حملہ، ایران نے امریکی مؤقف مسترد کرتے ہوئے واقعے کو جنگی جرم قرار دے دیا | Express News
گلوبل صمود فلوٹیلا کے87 کارکنوں نے اسرائیلی حراست میں بھوک ہڑتال شروع کردی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)