ایران کی دوبارہ اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی

ایران کی دوبارہ اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی


ایران کی دوبارہ اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی

ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، پاسداران انقلاب

ایک بار پھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کو اسرائیلی دفاعی نظام روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے۔ ان حملوں کے باعث متعدد گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں: بحرین، 9 مارچ حملہ ایرانی ڈرون کے بجائے امریکی میزائل تھا، رائٹرز کا دعویٰ

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے اہم شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے مطابق تقریباً 180 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً اگر توانائی کے اہم راستے متاثر ہوتے ہیں۔



Source link

بابِ خیبر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا | Express News
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرکے مذاکرات کی راہ اپنائی پر زور | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)