اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو تہران کو ’’بہت برے وقت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر ٹرمپ

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو تہران کو ’’بہت برے وقت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر ٹرمپ


اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو تہران کو ’’بہت برے وقت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا، صدر ٹرمپ

تنازع کے خاتمے کے لیے تہران کو فوری اور سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو تہران کو ’’بہت برے وقت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن تنازع کے خاتمے کے لیے تہران کو فوری اور سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو نتائج انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین سے واپسی کے دوران صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا تاہم پاکستان کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو شاندار شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ایران سے متعلق گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ جب بھی کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو اگلے ہی روز ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی بات ہوئی ہی نہیں۔ ایران کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کا رویہ غیر متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران 20 سال کے لیے اپنا ایٹمی پروگرام معطل کردے تو یہ ایک قابل قبول پیش رفت ہوگی، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرنے سے بھی گریز نہ کرتا۔



Source link

تہران میں پاکستان اور ایران کے وزرائے داخلہ کی ملاقات، امن و استحکام پر اتفاق
کراچی، ایف بی ایریا میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، متعدد افراد زخمی، علاقہ میدان جنگ بن گیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)