آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ؛ پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ؛ پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری


مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر آج پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

تیسرے مرحلے میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 کے حلقوں میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کے تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 82 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے14 باغ 1

214 پولنگ اسٹیشنز میں سے 212 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں عوامی دست و بازو کے ساجد اقبال 40309 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19029 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 16 باغ 3

186 پولنگ اسٹیشنز میں سے 84 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان 9243 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان خان 7144 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 15 باغ 2

213 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاء قمر 5200 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد مشتاق احمد منہاس 2244 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 17 باغ 4

199 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری محسن عزیز 443 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 344 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پیپلزپارٹی نے 4 نشستیں جیتی تھیں۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) نے 15 جب کہ پیپلز پارٹی نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔



Source link

اوگرا کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ایران،امریکا جنگ سے فضائی سفر 35 فیصد مہنگا ہو گیا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)