آئی جی سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آئی جی سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ


آئی جی سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پی سی بی کے نمائندگان نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی ایس ایل 2026 کے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز نے آئی جی سندھ کو مجموعی سیکیورٹی پلان، حکمت عملی اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر جامع بریفنگ دی۔

پی سی بی کے نمائندگان نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس پی گلشن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطرافی علاقوں کی سخت نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی جدید سرویلنس سسٹم، کیمروں اور سرچنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کوئیک رسپانس فورس اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات ہر وقت فعال اور الرٹ رہنے چاہئیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے اسپورٹس ایونٹس کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور مکمل ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے، جس سے شہریوں اور شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔



Source link

کراچی، جوئے کے اڈے سے برآمد ہونے والی رقم میں خوردبرد، ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایکشن لے لیا | Express News
فضا علی کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل، ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)