امریکا کا حملہ دفاع نہیں، کھلی جارحیت ہے، ایران نے امریکا کے مؤقف کو چیلنج کر دیا | Express News

امریکا کا حملہ دفاع نہیں، کھلی جارحیت ہے، ایران نے امریکا کے مؤقف کو چیلنج کر دیا | Express News


ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے امریکی مؤقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ہرگز دفاع (سیلف ڈیفنس) کے زمرے میں نہیں آتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے یہ کارروائی اپنے اتحادی اسرائیل کے اجتماعی دفاع اور اپنے حقِ دفاع کے تحت کی۔

ایرانی ترجمان نے اس مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’کس چیز کے خلاف دفاع؟ کیا ایران کی جانب سے کوئی مسلح حملہ ہوا تھا جس کی بنیاد پر یہ کارروائی جائز قرار دی جا سکے؟ یقیناً نہیں۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ اس صورتحال کو دفاعِ خودی کہنا درست نہیں بلکہ یہ ایران کے خلاف ایک کھلی جارحیت ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس بیان بازی سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ سفارتی سطح پر بھی اختلافات میں اضافہ متوقع ہے۔





Source link

پاکستان کے محنت کش عزم و ہمت اور قومی وقار کی علامت ہیں، وزیراعظم کا عالمی دن پر خراجِ تحسین | Express News
ناقابلِ تسخیر دفاع؛ پاک فوج کا دشمن کو دوٹوک پیغام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)