اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع


اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشنا شاہ اور حمزہ امین کو کریم رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ ایک خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد انہیں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔

 اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ #AminPartyOfThree استعمال کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اشنا شاہ اور حمزہ امین کو کریم رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے سادہ مگر دلکش میٹرنٹی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ فوٹو شوٹ میں دونوں کی خوشی اور محبت واضح طور پر جھلک رہی تھی۔

اداکارہ کی اس خوشخبری پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا اظہار کیا ہے۔





Source link

اسرائیل میں 7 اکتوبر کے بعد غیریہودیوں کیخلاف نفرت کلچر میں تیزی سے اضافہ | Express News
Iran’s participation in FIFA World Cup confirmed | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)