آپ کا چہرہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ گھر کا کتا بھی پوری توجہ سے پڑھ سکتا ہے | Express News

آپ کا چہرہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ گھر کا کتا بھی پوری توجہ سے پڑھ سکتا ہے | Express News


کتے صرف وفادار جانور یا آپ کے محافظ ہی نہیں بلکہ وہ انسانی جذبات کو سمجھنے والے ایک حساس جانور بھی ہے۔

یہ بات ایک سائنس دان کو محسوس ہوئی جب اس نے جانا کہ اس کے ساتھ رہنے والے گھر دیگر افراد اس کے موڈ اور جذبات کو بھانپ نہیں سکتے لیکں ایسے وقت میں ان کتا ان کے موڈ کو پہچان لیتا ہے۔

اسی بات کی کھوج ویانا یونیورسٹی کی ریسرچ میں کی گئی جس میں معلوم ہوا کہ کتے انسانی چہروں کے مختلف تاثرات کو صرف دیکھ کر الگ الگ انداز میں پروسیس کرتے ہیں۔

اس بات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ کتے انسانی چہرے کے جذباتی اشاروں کے لیے انتہائی حساس ہیں اور وہ اپنے مالک کے جذبات کو سمجھ لیتے ہیں۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ کتا انسان کی طرح یہ سوچتا ہے کہ “میرا مالک آج اداس ہے”۔ کتے کے ذہن میں پیدا ہونے والے اصل تجربے کو براہِ راست جانچنا ممکن نہیں۔

کتوں کے لیے انسان کی آواز، جسمانی انداز اور خوشبو بھی انتہائی اہم اشارے ہیں۔ چنانچہ حقیقی زندگی میں وہ صرف چہرہ نہیں بلکہ انسان کے پورے رویے کو ملا کر صورتحال کو سمجھتے ہیں۔

سائنس دانوں نے شاید اب وہ بات بھی سمجھنے کی کوشش شروع کردی ہے جو کتے برسوں سے ہمیں بغیر الفاظ کے بتاتے آئے ہیں کہ آپ کا چہرہ صرف انسان نہیں پڑھتا، ممکن ہے گھر کا کتا بھی اسے پوری توجہ سے پڑھ رہا ہو۔

اور شاید اسی لیے آپ کے مشکل دن میں خاموشی سے پاس آکر بیٹھ جانے والا کتا محض اتفاق نہیں کرتا وہ آپ کے رویے میں آنے والی تبدیلی محسوس کرچکا ہوتا ہے۔





Source link

گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومتوں کے ساتھ مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان | Express News
بچوں کے دانتوں کی خرابی روکنے کا نیا اور آسان طریقہ سامنے آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)