کراچی میں زیر التو ترقیاتی منصوبے شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے

کراچی میں زیر التو ترقیاتی منصوبے شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے


کراچی میں زیر التو ترقیاتی منصوبے شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے

یونیورسٹی روڈ سے روانہ گزرنے والے شہری سانس و دمہ کےا مراض میں مبتلا ہونے لگے

کراچی کی سڑکوں پراڑتا زہریلا گرد و غبار اور شہر میں زیر التو ترقیاتی منصوبے کروڑوں شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے۔

تحقیق کے مطابق شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کراچی کی فضا میں مضر صحت ذرات پی ایم 2.5 میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سالانہ 39 کلوٹن آلودہ ذرات پی ایم 2.5  فضا میں شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہری ہر سال اوسطاً 1.86 کلو زہریلے ذرات  سانس کے ذریعے جذب کر رہے ہیں۔

شہر کی فضا میں 203 کلوٹن کاربن مونو آکسائیڈ، 100 کلو ٹن سے زائد نائٹروجن آکسائیڈ اور 15.6 کلو ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہورہا ہے جس کی وجہ سے فضا خطرناک حد تک مضر صحت ہوچکی ہے۔

یونیورسٹی روڈ سے روانہ گزرنے والے شہری سانس و دمہ کےا مراض میں مبتلا ہونے لگے جبکہ نمونیہ، چیسٹ انفیکشن، نزلہ، زکام، جلدی امراض اور آنکھوں کا انفیکشن عام ہوگیا ہے۔

یہ زہریلی فضا بچوں کے لیے اور بھی زیادہ مہلک ثابت ہورہی ہے اور چھوٹے بچوں تیزی سے دمہ میں مبتلا ہورہے ہیں اسی طرح شہر میں گرین ہاؤس گیسز کا خراج بھی فضا کو زہریلا بنارہا ہے۔

اس ساری صورتحال کے پیش نظر ماہرماحولیات و اربن پلانرمحمد توحید نے شہر میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا ہے۔

محمد توحید نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبے فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں جس سے شہر میں آلودگی کے سبب فضا انتہائی زہریلی ہوچکی ہے اور ان سے اڑتا گرد و غبار انسانی صحت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹی میں پائے جانے والا آلودہ ذرہ پی ایم 2.5 انسانی صحت کے لیے مہلک ہے یہ ذرات انسانی جسم میں داخل ہو کر نظام تنفس کو شدید متاثر کرتا ہے اسی طرح گرین ہاؤس گیس کا اخراج بھی شدید مصر صحت ہے۔

محمد توحید کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبہ 49 فیصد آلودگی کا ذمہ دار ہے ٹرانسپورٹ آلودگی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے جبکہ بندرگاہی علاقوں کے اطراف آلودگی کی شرح زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاور پلانٹس سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج تشویشناک ہے صنعتی کنٹرول اور گاڑیوں کی نگرانی سے صورتحال بہتر ہوسکتی ہے جبکہ مؤثر اقدامات سے آلودگی میں 50 فیصد کمی ممکن ہے۔



Source link

طلاق کے بعد نکاح نامے میں درج رقم اور زیورات  سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ | Express News
petrol diesel prices soon decrease federal minister announcement | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)