کراچی میں ابڑو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار | Express News

کراچی میں ابڑو گینگ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار | Express News


پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ابڑو گینگ’ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ ٹاون فیز 3 سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابڑو گینگ’ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان میں منور علی ولد حاجی نذر، عدیل علی ولد اوشاق علی، مظہر علی ولد حاجی نذر اور رضوان علی ولد ندیم احمد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے 2 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ ٹاون، رزاق آباد جوگی موڑ، پیپری، گلشن حدید، قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزم رضوان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اسٹیل مل سے لوہا اور پیتل چوری کرنے میں بھی ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





Source link

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سندھ حکومت متحرک، وزیر داخلہ کی امن و امان ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی ہدایت
ایران، امریکا جنگ کے باوجود دبئی ایئرپورٹس پر بروازوں کی آمد و رفت جاری | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)