کراچی: بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

کراچی: بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف


کراچی: بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کو بھی خط ارسال کردیا۔

کراچی: بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق منصوبے میں قواعد کے خلاف ادائیگیوں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی سمیت متعدد افسران کو طلب کرلیا گیا ہے۔ طلب کیے جانے والے افسران میں ضمیر عباسی، جمن داس، کمال حکیم اور طٰحہ عزیز شامل ہیں جنہیں مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے اس معاملے پر کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے مالی بے قاعدگیوں کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق پی ڈی ضمیر عباسی نے قواعد کے خلاف ایڈوانس پیمنٹ کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انکوائری میں مالی معاملات، ادائیگیوں اور ٹھیکوں کا ریکارڈ کھنگالا جائے گا جب کہ تحقیقات کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



Source link

ایران نے آبنائے ہر مز پر امریکا مال بردار جہاز قبضے میں لے لیا | Express News
گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر آج پولنگ ہوگی، تمام انتظامات مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)