پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ؛ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کم کردی گئی

پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ؛ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کم کردی گئی


پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ؛ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کم کردی گئی

پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 91 روپے 34 پیسے سے بڑھا کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرول پر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو اس کی قیمت میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر تک کمی ممکن تھی تاہم اس فیصلے کے باعث صارفین اس ممکنہ ریلیف سے محروم رہ گئے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کمی نہ کی جاتی تو اس کی قیمت میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا تھا تاہم حکومت کے فیصلے سے ممکنہ اضافے کو روک دیا گیا۔



Source link

آئی ٹی برآمد کنندگان کیلئے نئی سہولتیں، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم پیش رفت
ملک میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)