پنجاب: پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد | Express News

پنجاب: پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد | Express News


لاہور: پنجاب بھر میں کسی بھی دکان یا کاروباری ادارے کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ بعض کاروباری ادارے اپنی برانڈنگ کے ساتھ پلاسٹک بیگ صارفین کو فروخت کرتے ہیں اور اس پر اضافی رقم کے ساتھ منافع بھی وصول کرتے ہیں جس کا سلسلہ اب بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کاروباری ادارہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض اضافی رقم وصول کرے تو شہری فوری طور پر ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

ڈی جی ای پی اے کے مطابق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ یہ پابندی صرف پلاسٹک شاپنگ بیگز پر لاگو ہوگی، جبکہ کپڑے یا دیگر ماحول دوست مواد سے تیار کردہ بیگز کے عوض اضافی رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنجاب کو سنگل یوز پلاسٹک سے پاک بنانا، پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانا اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔





Source link

بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیا | Express News
اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)