ٹیکساس میں امریکی اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک | Express News

ٹیکساس میں امریکی اپاچی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی ہلاک | Express News


امریکی ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہڈ کے زیرِ انتظام فوجی مشقوں کے دوران اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر بیل کاؤنٹی کے ایک کھیت میں گرا جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر گھاس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی جگہ ریاستی دارالحکومت آسٹن سے تقریباً 60 میل شمال میں واقع ہے۔

بیل کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان کلف کولمین نے بتایا کہ حادثے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوئے جس کی تصدیق مقامی جسٹس آف دی پیس نے بھی کی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

فورٹ ہڈ حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی شناخت اہلخانہ کو اطلاع دینے تک ظاہر نہیں کی جائے گی۔

حادثے کے بعد متعدد مقامی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔





Source link

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا
بے مقصد دو طرفہ سیریز کا دور ختم ہونا چاہیے، آئی سی سی چیف | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)