ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 64 رنز کی شکست

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 64 رنز کی شکست


ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 64 رنز کی شکست

میچ کے دوران ایک بار پھر ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 171 رنز کے تعاقب میں 17 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے مزاحمت کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ عالیہ ریاض 18، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ 12، 12 رنز بنا سکیں۔

نطالیہ پرویز 7، ناشرہ سندھو اور رامین شمیم 4، 4 رنز پر آؤٹ ہوئیں جبکہ سائرہ جبین 2 رنز بنا سکیں۔ تسمیہ رباب اور کپتان فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔

بھارت کی جانب سے بولنگ میں دیپتی شرما نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شری چرانی نے 3 اور شفالی ورما نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ہرمن پریت کور نے 36 اور رچا گھوش نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی بولنگ میں فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رامین شمیم اور تسمیہ رباب ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم کے مضبوط مجموعے کو روکنا ممکن نہ ہو سکا اور پاکستان کو ایک بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران ایک بار پھر ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جس کے بعد وہ ٹاس جیتنے کے بعد مختصر انٹرویو دے کر فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب روانہ ہو گئیں۔



Source link

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہوگیا، وزیراعظم کا اعلان | Express News
اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط چند گھنٹوں کے لیے مؤخر ہو گئے ہیں، ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Teacher guilty of abusing and murdering adopted baby boy
Teacher guilty of abusing and murdering adopted baby boy
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)