وزیرِاعظم شہباز شریف چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ

وزیرِاعظم شہباز شریف چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ


وزیرِاعظم شہباز شریف چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ

وزیرِاعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہوگئے۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے، سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیےمنعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیرِاعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِاعظم دورہ بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے، بیجنگ میں وزیرِاعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کریں گے.

وزیرِاعظم معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیرِاعظم چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز (CAAS) کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیرِاعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا جس میں بالخصوص سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان و چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ شامل ہے۔



Source link

حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم لانے کے حوالے سے تاجروں کے مطالبے پر غور کی یقین دہانی | Express News
اسلام آباد؛ سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)