وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت
شہباز شریف کا مذاکرات اور سفارتی کاوشوں کے لیے جنگ بندی کے احترام پر زور
اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ شب شہری انفرااسٹرکچر پر ہونے والے مبینہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے پر یو اے ای کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یو اے ای میں گزشتہ شب شہری انفرااسٹرکچر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اماراتی حکومت، عوام اور اپنے ”بھائیوں اور بہنوں“ کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں جبکہ تمام فریقین کو جنگ بندی کے احترام کو یقینی بنانا چاہیے۔
آخر میں وزیراعظم نے مستقل قیام امن کے لیے مذاکرات اور سفارتی کاوشوں کے لیے جنگ بندی کے احترام پر زور دیا۔








