وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا


واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اس دوران صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھ بیٹھی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔

ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ اچانک فائرنگ کی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکاء  اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔

یکرٹ سروس اہکارامریکی صدر اور خاتون اول کو حصار میں لےکر ہال سے باہرلےگئے حملہ آورگرفتار نے چار سے چھ فائر کیے جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ اسی کوریسپونڈینٹ ڈنر سے صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا۔

تقریب میں نائب صدرجےڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ اوروزیرخزانہ سمیت ٹرمپ کابینہ کےارکان سمیت متعدد افراد موجود تھے سب محفوظ رہے جبکہ ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔

ایف بی آئی حکام کی بریفنگ

ایف بی آئی حکام کےمطابق حملہ آور نےسیکرٹ سروس اہلکارپرفائرنگ کی،فائرنگ کرکےسیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،ذرائع کےمطابق31 برس کا مشتبہ حملہ آورریاست کیلیفورنیاکا رہائشی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزم پر دو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈی سی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔

واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا مشتبہ شخص نے15 گز دور سےحملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی الرٹ نہیں تھا،میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں،یہ واقعہ ایران جنگ میں ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگا،

امریکی صدر نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر وائٹ ہاؤس میں کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کرنے والے شخص کی تصویر شیئر کی ہے۔

امریکی صدر نےکہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نےزبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نےبہادری کامظاہرہ کیااورفوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سے متعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص کے طور پر کی گئی ہے۔



Source link

’’آج رات گولیاں چلیں گی‘‘ ترجمان وائٹ ہاؤس کا فائرنگ واقعے سے قبل دیا گیا انٹرویو کلپ وائرل | Express News
سفارتی سرگرمیاں تیز، ایرانی وزیر خارجہ کا آج واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)