مچھر مرد حضرات پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں یا خواتین پر، تحقیق میں اہم انکشاف

مچھر مرد حضرات پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں یا خواتین پر، تحقیق میں اہم انکشاف


مچھر مرد حضرات پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں یا خواتین پر، تحقیق میں اہم انکشاف

تحقیق میں شامل ایڈس ایچپٹائی مچھر سب سے زیادہ  تقریباً 89 فیصد انسانی خوشبو کی طرف مائل ہوا

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھروں کی کچھ اقسام مرد حضرات پر زیادہ حملہ آور ہوتی ہے۔ 

آپ نے اکثردیکھا ہوگا کہ مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق مچھروں کی کچھ اقسام مردوں کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ اس ضمن میں انسانی جلد کی مخصوص خوشبو بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مچھر صدیوں سے انسانوں میں کئی امراض جیسے ڈینگی اور ملیریا پھیلانے کا سبب بن رہا ہے سائنسدانوں نے یہ جاننے کے لیے مچھر کس طرح اپنا شکار تلاش کرتے ہیں تحقیق کی۔

اس تحقیق میں تین اقسام کے مچھر جن میں ایڈس ایچپٹائی، ایڈس البوپکٹس اورکیولیکس کوئین کوفیسیٹس کو119 افراد پر آزمایا۔

خیال رہے کہ پہلی دو اقسام ڈینگی، زکا اور چکن گنیا جیسی بیماریاں پھیلانے جبکہ تیسرا ویسٹ نائل وائرس پھیلاتی ہے۔

تحقیق میں ایک خاص آلہ قسم کا آلہ یونیپورٹ آلفیکٹو میٹر استعمال کیا گیا جس کے ذریعے یہ ناپا گیا کہ کتنے مچھر کس خاص خوشبو کی طرف مائل ہوتے ہیں تحقیق میں تمام شرکاء نے اپنا بازو اس آلے میں رکھا تاکہ مچھر ان کی خوشبو محسوس کر سکیں تاہم نتائج حیران کن تھے۔

تحقیق میں شامل ایڈس ایچپٹائی مچھر سب سے زیادہ  تقریباً 89 فیصد انسانی خوشبو کی طرف مائل ہوا مچھر کی یہی واحد قسم تھی جس نے خواتین کی نسبت مرد حضرات کوترجیح دی۔

محققین کا کہنا ہے کہ مچھر کی قسم مختلف انسانوں کے لیے الگ ردعمل ظاہر کرتی ہے۔



Source link

petrol diesel prices soon decrease federal minister announcement | Express News
sindh govt decide strict action against cheating involved students staff | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)