مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا شہریوں پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی | Express News

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا شہریوں پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی | Express News


مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں اور فوج کے چھاپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے جنوبی نابلس کے گاؤں جورش اور عقربہ قصبے پر دھاوا بولا جس میں فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراؤ کیا گیا اور رہائشیوں پر حملہ کیا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ جوریش میں آباد کاروں کے حملے کے بعد اس کے عملے نے ایک 35 سالہ حاملہ خاتون اور ایک 65 سالہ خاتون کا علاج کیا۔

وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں نے دیر جریر گاؤں پر حملہ کیا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی افواج نے آبادکاروں کی حفاظت کی۔

ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے چھاپے کے دوران براہ راست گولہ بارود سے فائرنگ کی جس سے ایک فلسطینی شخص کے پاؤں بھی زخمی ہوئے اور متعدد رہائشیوں کو حراست میں لیا گیا۔





Source link

کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار | Express News
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)