معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری


معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب جاری

تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں

بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، دعا کی اور پھول رکھے ہیں، اب وہ شرکاء سے خصوصی خطاب کر رہیں ہیں۔

قبل ازیں مسلح افواج کے سربراہان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔



Source link

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کا شہریوں پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی | Express News
Karachi: Drug-addicted brother kills his sister inside their home | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)