محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر


محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

واضح رہے کہ ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا،

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا، جبکہ چھ ماہ سے اس خالی نشست پر بالا آخر تقرری کردی گئی۔

اپوزیشن لیڈرکی تقرری کا نوٹیفکیشن اپوزیشن ارکان کےحوالےکردیا گیا،اسپیکر ایازصادق نےنوٹیفکیشن اپنے چیمبرمیں اپوزیشن ارکان کے حوالےکیا،اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر آج 16 جنوری کی تاریخ درج ہے، رولز آف بزنس 39 کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری عمل میں لائی گئی

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

قبل ازیں اپوزیشن ارکان کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کےلیے ان کے چیمبر میں پہنچا تھا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔

اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر اپوزیشن رہنماؤں کو بلایا تھا۔



Source link

’کسی کا گھر اجڑ جائے تو یہ خوشی کی بات نہیں‘ بشریٰ انصاری کے طنز پر جاوید شیخ کا ردعمل
کینیڈا کا بڑا فیصلہ، چین سے رعایتی درآمد پر الیکٹرک گاڑیوں کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)