لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے! | Express News

لیاری: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کا بچہ بچہ رونالڈو اور میسی ہے! | Express News


پاکستان میں ویسے تو کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے مگر عالمی سطح پر سرفہرست کھیل فٹبال کو کے شیدائی بھی کم نہیں ہے۔

اگر بات کی جائے فٹبال کی تو آج کے دور میں ہر نوجوان رونالڈو اور میسی سے متاثر نظر آتا ہے اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا ایک علاقہ لیاری ہے جہاں پر ہر دوسرا بچہ خود کو رونالڈو یا میسی سمجھتا ہے۔

لیاری کے بچوں کا خود کو میسی یا رونالڈو سمجھنا صرف خیالی نہیں بلکہ اگر ان کو آپ فٹبال کھیلتا ہوا دیکھیں گے تو مہارت پر حیران رہ جائیں گے۔

فیفا ورلڈکپ کے آغاز کے ساتھ ہی لیاری میں بھی گہما گہمی عروج پر پہنچ جاتی ہے اور ہر گلی میں اس کی تیاریاں نظر آتی ہیں۔

ان دنوں لیاری منی برازیل بنا ہوا ہے جہاں پر چھتوں ، دیواروں، گلیوں، شاہراہوں پر مختلف فٹبال ٹیمز کے جھنڈے، کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں ہیں۔

لیاری میں 70 فیصد لوگ فٹبال کو پسند کرتے جبکہ یہاں پر دیگر کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی جیسے باکسنگ، ہاکی، کراٹے وغیرہ کے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ میوزک، اداکاری اور دیگر شعبوں میں بھی لیاری کے باصلاحیت بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے دوران بالخصوص برازیل اور ارجنٹائن کے میچز میں عوام کی گہما گہمی عروج پر ہوتی ہے اور ہر گول کے ساتھ ایسے شور کیا جاتا ہے جیسے مکینوں کی اپنی ٹیم کھیل رہی ہو۔ یہاں کا بچہ بچہ رونالڈو، میسی اور دیگر کھلاڑیوں سے ویسا ہی پیار کرتا ہے جیسے اُن کے اپنے ملکوں کے مداح کرتے ہیں۔

اسی گہما گہمی اور لیاری کے فٹبال کے جنون پر ایکسپریس نیوز نے ایک مختصر ڈاکومینٹری تیار کی ہے جسے دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

 

 





Source link

شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026/27 کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)